سال رواں میں سٹرک حادثات

 سرینگر //رواں برس کے دوران ابتک146 4 سڑک حادثات میں 692افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ154 5افراد زخمی ہو ئے ہیں ۔جموں ضلع میں سب سے زیادہ سڑک حادثات رو نما ہوئے ہیں جہاں 920حادثات میں 100افراد جاں بحق اور ایک ہزار17افراد زخمی ہوئے  ہیں۔ٹریفک پولیس حکام کے مطابق کشمیر کے شمالی اور جنوبی اضلاع میں بالترتیب 25اور24افراد کی سڑک حادثات میں موت ہوئی ہے۔ضلع سرینگر میں 266سڑک حادثات رونماہوئے جن میں52افراد کی موت اور263افراد زخمی ہوئے ۔رپورٹ کے مطابق آر پار اگست میں 490سڑک حادثات رونما ہوئے جن میں122افراد ہلاک اور677افراد زخمی ہوئے۔ستمبر میں ٹنل کے آر پار 106افراد ہلاک اور714افراد زخمی ہوئے جبکہ جولائی میں ٹنل کے آر پار101افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ سانبہ ضلع میں 223سڑک حادثات میں65افراد ازجان اور280افراد زخمی ہوئے ۔رام بن میں ضلع میں 172سڑک حادثات رو نما ہوئے جن میں63افراد ہلاک اور239افراد زخمی ہوئے ۔کٹھوعہ میں 277سڑک حادثات میں60افراد ازجان اور393افراد زخمی ہوئے ۔ریاسی اور راجوری میں رواں برس ستمبر تک مختلف سڑک حادثات میں34افراد جاں بحق ہوئے۔