سالانہ لیگ فٹبال ٹورنامنٹ | حیدریہ فٹبال کلب اور ایس آرٹی سی کے درمیان میچ ڈرا

سرینگر//جموں کشمیر فٹبال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری سالانہ لیگ فٹبال ٹورنامنٹ میں ٹی آر سی گراونڈ میں دو میچ کھیلے گئے جن میں پہلا میچ حیدریہ فٹبال کلب اور جموں کشمیر سٹیٹ روڑ ٹرانسپورٹ  کارپوریشن الیون کے درمیان کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول کرکے میچ کو برابری پر ختم کردیا۔دوسرا میچ رائل کشمیر فٹبال کلب اور کشمیر مہاراجہ فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے جارحانہ کھیل کامظاہرہ کیا۔ میچ کے پہلے نصف حصے کے 25 ویں منٹ میں رائل کشمیر نے پنالٹی حاصل کی اور اسٹرائیکر نے کشمیر مہاراجہ فٹبال کلب کے  گول پر کک ماری تاہم گول کیپر نے حاضر دماغی سے فوری طور پر بال کو گول میں جانے سے بچایا۔ میچ کے دوسرے حصہ کے 66 ویں منٹ میں کشمیر مہاراجہ فٹبال کلب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گول اسکور کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی۔ رائل کشمیر فٹبال کلب نے میچ کے  67 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برابری پر لایا۔ اس طرح دونوں ٹیموں نے عمدہ اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ایک گول کرکے میچ کو برابری پر ختم کردیا ۔