سالانہ لیگ فٹبال ٹورنامنٹ:کڑے مقابلے میں کشمیرمہاراجہ نے فوڈ اینڈ سپلائزکوشکست دی

سرینگر//سرینگر میں جاری سالانہ لیگ فٹبال ٹورنامنٹ میں  جمعرات کودو میچ ٹی آر سی گراونڈ میں کھیلے گئے جبکہ تین میچ پولو گراونڈ میں منعقد ہوئے۔جموں کشمیر فٹبال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری  لیگ فٹبال ٹورنامنٹ میں ٹی آر سی گراونڈ میں پہلا میچ سعید تاج الدین فٹبال کلب اور فورٹ ویو فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں تاج الدین فٹبال کلب نے فورٹ ویو فٹبال کلب کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔دوسرا میچ فوڈ اینڈ سپلائی الیون اور کشمیر مہاراجہ کے درمیان کھیلا گیا جو کہ پوری طرح سے ہائی وولٹیج میچ تھاجو جارحانہ انداز اور عزائم کے ساتھ شروع ہوا۔دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کو ہدف بنانے کی ہرممکن کوشش کی۔دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں بعض اوقات کشمیر مہاراجہ فٹبال کلب کا غلبہ رہااور کبھی فوڈ اینڈ سپلائی الیون کا پلڑا بھاری رہا۔میچ کے پہلے نصف حصہ میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی۔میچ کے دوسرے نصف حصہ میں دوبارہ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کو روکنے کے لئے اپنے دفاع کو مضبوط بنانے کی کوشش کرتے ہوئے سبقت لینے کی ہر ممکن کوشش کی تاہم کشمیر مہاراجہ فٹبال کلب نے شاندار اور جارحانہ عزائم کے ساتھ گول کرکے میچ میں کامیابی حاصل کی اسطرح کشمیر مہاراجہ فٹبال کلب نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے اس مقابلے میں جیت درج کرلی۔ ادھر پولو گراونڈ میں تین میچ کھیلے گئے جس میں پہلا میچ بمنہ فٹبال کلب اور حسن آباد فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں بمنہ فٹبال کلب نے حسن آباد فٹبال کلب کو صفر کے مقابلے میں دو گولوں سے شکست دی۔دوسرا میچ گرین ویلی فٹبال کلب اور رنگریٹھ ویئررس فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں گرین ویلی فٹبال کلب نے صفر کے مقابلے میں تین گول سے جیت درج کی۔تیسرا میچ قمرواری فٹبال کلب اور ینگ محمڈن فٹبال کلب رعناواری کے درمیان کھیلا گیا جو قمرواری فٹبال کلب نے صفر کے مقابلے میں چار گول سے میچ جیت لیا ۔