سالانہ امتحان میں نمایاں کار کردگی

پونچھ// پونچھ کی ایشا شرما دختر ستپال شرما نے حالیہ دسویں جماعت کے امتحان میں 97فیصد نمبرات حاصل کر کے ضلع پونچھ کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کا نام روشن کیا ہے۔طالبہ نے شہر کے طلبا و طالبات کیلئے ایک مثال پیش کی ہے جس کی پورے ضلع کے لوگ ستائش کر رہے ہیں ۔ کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے بچی نے بتایا کہ محنت و لگن کیساتھ پڑھائی کرنے پر اس کوکامیابی حاصل ہوئی ہے ۔اس نے کہاکہ والدین کی سربراہی میں مسلسل اپنی پڑھائی جاری رکھی اور جب بھی مایوس ہوتی تھی تو انھوں نے میرا حوصلہ بڑھایا ۔انھوں نے بتایا کہ اساتذہ نے اچھی رہبری کی اور بزرگوں کی دعائیں رہیں جس کا نتیجہ خوب سے خوب تر ملا ہے۔بچی کی کارکردگی سے خوش ہو کر آر کے فیلنگ سٹیشن بھینچ پونچھ کی جانب سے بچی کی حوصلہ افزائی کے لئے اور اس کو اپنی تعلیم اچھی طرح حاصل کرنے کے لئے دس ہزار روپے کا چیک انعام دیا گیا ۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ بچی اپنی اعلیٰ تعلیم بھی اسی طرح نمایاں طریقہ سے حاصل کرے گی۔