سرینگر/سرینگر اور بانہال میں د والگ الگ سڑک حادثات کے نتیجے میں سنیچر کو 7فورسز اہلکاروں سمیت12افراد زخمی ہوگئے۔
7سی آر پی ایف اہلکار اُس وقت زخمی ہوگئے جب اُن کی بلٹ پروف گاڑی، جس میں وہ سوار تھے پارمپورہ ،سرینگر علاقے میں اُلٹ گئی۔
زخمی ہونے والوں میں سی آر پی ایف کا ایک سب انسپکٹر بھی شامل ہے۔
ان اہلکاروں کا تعلق سی آر پی ایف کی53ویں بٹالین سے ہے جنہیں زخمی حالت میں صدر اسپتال پہنچایا گیا۔
خبر رسا ں ایجنسی جی این ایس کے مطابق زخمی اہلکاروں میںسب انسپکٹر جی ڈی پاسوان اورہیڈ کانسٹیبل گلزار احمد کی حالت ابتر بتائی جارہی ہے۔
ادھر بانہال علاقے میں ایک کار کھیری سے رامبن جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوکر سڑک سے لڑھک گئی۔
اس حادثے میں کار کے اندر پانچوں سوار زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال پہنچایا گیا۔