پونچھ+بدھل// ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے چوتھے مرحلے کے تحت آج ضلع پونچھ کے ساتھرہ اور ننگالی صاحب سائیں بابا بلاکوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے ۔دونوں بلاکوں میں کل 42519 رائے دہندگان اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے۔ بلاک ساتھرہ میں کل 18960 ووٹ ہیں جن میں9897 مرد جبکہ 9063 خواتین شامل ہیں۔ ضلع کی تحصیل حویلی کے بلاک ننگالی صاحب سائیں بابا بلاک میں ووٹروں کی تعداد 23559 ہے جن میں 12290 مرد جبکہ 11269 خواتین شامل ہیں۔ ساتھر بلاک کی 16 پنچایتوں میں 38 انتخابی مراکز قائم کئے گئے ہیں جبکہ ننگالی صاحب سائیں بابا بلاک کی20 پنچایتوںکیلئے انتظامیہ کی جانب سے44 انتخابی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔واضع رہے کہ ساتھرہ بلاک میں 8 امید وار میدان میں ہیں جبکہ ننگالی سائیں بابا بلاک میں 6 امید وار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال کے مطابق بلاک ساتھرہ میں 6انتخابی مراکز انتہائی حساس ہیں جبکہ بلاک ننگالی صاحب سائیں بابا میں 10 انتخابی مراکز انتہائی حساس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے سیکورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے ہیں۔ادھرسب ضلع کوٹرنکہ کے بلاک بدھل اولڈ بی پیڑی میں بھی آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں جہاں نیشنل کانفرنس ، کانگریس اور دو آزاد امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ انتظامیہ نے 39 پولنگ مراکز کے لیے عملہ روانہ کیا ہے ۔
ساتھرہ ، ننگالی اوربدھل بلاکوں میںگہما گہمی | 18امیدوار اپنی قسمت آزمارہے ہیں
