سابق ڈی جی پی کی موجودہ ڈی جی پی سے ملاقات

عظمیٰ نیوز سروس

جموں//ایم این سبھروال (ریٹائرڈ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس) نے پولیس ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جموں و کشمیر میں 1993 سے 1997 تک ڈی جی پی کے طور پر اپنے دور میں درپیش مختلف چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے اپنے قیمتی تجربے کو شیئر کیا۔ موجودہ ڈی جی پی جموں و کشمیر کے ساتھ میٹنگ کے دوران سابقہ ڈی جی پی سبھروال نے اُس وقت جموں وکشمیر میں پیدا ہو ئے حالات سے نمٹنے سے متعلق جانکاری فراہم کی ۔انہوں نے جموں و کشمیر پولیس کے ان چند اداروں میں سے ایک ہونے کے بارے میں اپنے تجربے کے بارے میں بات کی ۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر پولیس ہمیشہ ترنگے اور قوم پرست جذبے کے پیچھے کھڑی رہی ہے ۔ڈی جی پی جموں و کشمیرآر آر سوین نے سبھروال کے دورے کے لئے اور ایک پولیس افسر کے طور پر اپنے علم اور تجربے کی دولت کا اشتراک کرنے کے لئے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔