نیوز ڈیسک
سری نگر//سابق ڈائریکٹر ہیلتھ کشمیر ڈاکٹر سید محمد قاسم اندرابی پیر کے روز سری نگر میں ان کی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کےمطابق ڈاکٹر سید قاسم کا پیر کے روز انتقال رات 9:30بجے کے قریب سرینگر کے علاقے عمرہیر بچھ پورہ میں ان کی رہائش گاہ پر ہوا۔
ڈاکٹر قاسم ماضی میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر اور وادی کے تمام بڑے ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
انہوں نے جموں و کشمیر تپ دق ایسوسی ایشن کے اعزازی سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دیں اور ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے جے وی سی میڈیکل کالج میں پڑھایا ہے۔ ان کے پسماندگان میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔
خاندانی ذرائع نے بتایا کہ نماز جمعہ کے بعد اجتماعی فاتحہ خوانی 2:15بجے ہوگی۔