جموں// ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک اور چیف سیکریٹری بی وی آر سبھرامنیم نے سابق چیف سیکرٹری اور مرکزی وزارت داخلہ میں ایڈیشنل سیکرٹری بی آر شرما کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک تعزیتی پیغام میں گورنر نے سورگباشی کے آتماکی شانتی کیلئے پرارتھنا کی اور غمزدہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔چیف سیکرٹری بی و ی آر سبھرامنیم نے بھی ریاست کے سابق چیف سیکرٹری بی آر شرما کی والدہ کے فوت ہونے پر رنج و غم کا اِظہار کیا ہے۔غمزد ہ کنبے سے ہمدردی کا اِظہار کرتے ہوئے چیف سیکریٹری نے آنجہانی کی آتما کے ابدی سکون کے لئے پرارتھنا کی ہے ۔اُنہوں نے غمزدہ کنبے سے تعزیت کا بھی اِظہار کیا ہے۔