سابق وزیر ہرش دیو سنگھ حامیوں سمیت عام آدمی پارٹی میں شامل

نیوز ڈیسک
جموں//سابق وزیر تعلیم ہرش دیو سنگھ سمیت پینتھرس پارٹی کے کئی لیڈروں نے ہفتہ کو عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

 

عام آدمی پارٹی کے رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ اور درگیش پاٹھک نے ایک پریس سے خطاب کے دوران یہ جانکاری فراہم کی۔

 

تفصیلات کے مطابق جموں صوبہ کے رام نگر اسمبلی حلقہ سے تین بار اسمبلی انتخابات جیتنے والے اور پینتھرس پارٹی کے سابق چیئرمین ہرش دیو سنگھ نے 7اپریل کو عام آدمی پارٹی لیڈروں سے ملاقات کی اورعام آدمی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

 

ہرش دیو سنگھ کے علاوہ راجیش پنڈگوترہ صوبائی صدر، گگن پرتاپ سنگھ ترجمان، پرشوتم پریہار اور سدیش ڈوگرہ سمیت کئی دیگر لیڈروں کے ساتھ آج عام آدمی پارٹی میں شامل ہوگئے۔

 

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے آزاد سنگھ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ان لیڈروں کا پارٹی میں خیرمقدم کیا۔