سرینگر// مرکزی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی نے نیشنل کانفرنس لیڈر اورجموں کشمیر کے سابق وزیر خزانہ عبدالرحیم راتھر کے بیٹے کے خلاف177کروڑ روپے کے بنک گوٹالہ کیس درج کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سی بی آئی نے ہلال احمد اراتھر کے خلاف کیس درج کرکے اس کی کمان جموں کشمیر کے انسداد رشوت ستانی بیورو کی سفارشات کے بعد اپنے ہاتھوںمیں لی ہے۔ ہلال راتھر پر الزام ہے کہ انہوں نے جموں کشمیر بنک سے ٹائون شپ پروجیکٹ’پیراڈائز ایونیو‘ نروال بالا جموںکیلئے سال2012میں قرضہ حاصل کیا اورسال2017میں یہ کھاتہ’ این پی ائے ‘ میں تبدیل ہوا۔ان پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے جموں کے پروجیکٹ کیلئے حاصل قرضے کی رقم کو دبئی اور امریکہ میں سرمایہ کاری ٹی20کرکٹ ٹیم کی سپانسر شپ میں لگایا ۔
سابق وزیر کا بیٹا سی بی آئی شکنجے میں
