سابق وزیر عبدالغنی ملک کے درجنوں قریبی رشتہ دارکانگرس میں شامل

مہور//حلقہ گلابگڑھ کے سابق وزیر اور نیشنل کانفرنس کے لیڈر عبدالغنی ملک کے گاؤں بگا جہاں پر ملک کا گھر ہے کے قریبی درجنوں رشتہ داروں نے ملک کو خیر آباد کہ کر سابق ایم ایل اے ممتاز احمد خان جو کہ کانگرس کے لیڈر ہیں کے ساتھ شمولیت اختیار کر لی۔بگا کی کانگرس ورکر منیرہ بیگم نے کشمیرعظمیٰ کو بتایا کہ گذشتہ روز سابق ایم ایل اے ممتاز احمد خان بگاکے مقام پر تشریف لائے تھے اس دوران عبدالغنی ملک کے درجنوں قریبی راشتہ داروں نے ممتاز احمد کا ہاتھ تھاما۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ ملک 18 سال اس علاقہ میں ایم ایل اے رہے اور عمر عبداللہ کے دور میں وزیر بھی رہے لیکن جہاں ایک طرف سے پورے حلقہ گلابگڑھ اور خاص طور سے بگاکو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ۔لوگوں نے بتایا کہ بگا ۔گنڈی سڑک خستہ حال ہے اور کبھی بھی کسی گاڑی کو حادثہ پیش آسکتا ہے۔یہ بات بیان کرنا بھی لازمی ہے 2014 کے انتخاب میں حلقہ گلابگڑھ سے گانگرس کے لیڈر ممتاز احمد خان ایم ایل اے بنے لیکن اس دوران بھی ترقی دیکھنے کو نہیں ملی اور حلقہ گلابگڑھ کا حال جوں کا تو ںہے۔