سابق وزیرچودھری اجیت سنگھ کی کورونا سے موت | صدر جمہوریہ ،وزیر اعظم مودی اور راہل کا اظہار انج و غم

 نئی دہلی//یواین آئی// راشٹریہ لوک دل کے صدر اور سابق مرکزی وزیر چودھری اجیت سنگھ کا کورونا وائرس کے سبب جمعرات کی صبح انتقال ہوگیا۔ وہ82 سال کے تھے ۔چودھری اجیت سنگھ کورونا انفیکشن سے متاثر تھے ۔ انہیں 20اپریل کوطبیعت بگڑنے پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ ہریانہ میں گوروگرام کے ایک پرائیوٹ اسپتال کے آئی سی یو میں تھے ۔ سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کے بیٹے اور مغربی اتر پردیش کے قد آورلیڈر چودھری اجیت سنگھ کسانوں کی آواز سمجھے جاتے تھے ۔سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی ، ڈاکٹر منموہن سنگھ ، اور پی وی نرسمہا راؤ کی حکومتوں میں چودھری اجیت سنگھ مرکزی وزیر رہے ۔