سابق وزیرمواصلات پیزا ڈیلیوری بوائے بن گئے

برلن // سابق افغان صدر اشرف غنی کی حکومت میں وزیر مواصلات رہنے والے سید احمد شاہ سادات نے مشرقی جرمن ریاست سیکسونیا کے لیپزگ میں ایک فوڈ ڈیلیوری کمپنی میں پیزا ڈیلیوری بوائے کی حیثیت سے کام  شروع کردیا ہے اور وہ اپنی سائیکل پر گاہکوں کو  پیزا سپلائی کرتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق افغان وزیر نے دسمبر 2020 میں افغان حکومت سے استعفیٰ دے دیا تھا اور اپنے ملک سے فرار ہونے کے بعد جرمنی کی ریاست سیکسونیا میں آگئے تھے، جہاں انہوں نے  جرمن کمپنی ’’لائیف رینڈو‘‘ کے ساتھ پیزا کی ترسیل کا کام شروع کردیا۔ سابق وزیر کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں، جن میں وہ لیپزگ شہر میں سائیکل پر پیزا آرڈر سپلائی کرتے نظر آرہے ہیں۔