سابق وزیراعلیٰ غلام محمدشاہ کانواں یوم وصال

 جموں// ریاست جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور جموں و کشمیر عوامی نیشنل کانفرنس کے صدر غلام محمد شاہ کا ریاست بھر میں نواں یوم وصال منایا گیا اور شاہ صاحب کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب اے این سی صدر دفتر گاندھی نگر میں منعقد ہوئی ۔اے این سی کے صوبائی صدر گیان سنگھ نے اس موقعہ پر اپنی تقریر میں کہا کہ شاہ صاحب نے اپنی ساری زندگی ریاست کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے وقف کر رکھی تھی۔انہوں نے کہا کہ ریاست جموں کو شخصی راج سے نجات دلانے کے لئے شاہ صاحب شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کے شانہ بشانہ رہے اور آخر کار ریاست کو شخصی راج سے نجات دلانے میں کامیاب ہوگئے۔مقررین نے کہا کہ شاہ صاحب کے دور اقتدار میں ریاست نے تعمیر وترقی کے میدانئی بلندیا ں طے کیں۔جن میں مشہور باغ باہو گارڈن کمپلیس،جموں نیشنل ہائے وے بائی پاس،دریائے توی پر نئے پل کی تعمیرکے علاوہ متعدد فلاحی کام بشمول ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کو روز گار فرام کرنا بھی شامل ہے۔