سابق نائب تحصیلدار گھروٹہ، جموںکیخلاف | غیر متناسب اثاثوں کا مقدمہ درج ،تحقیقات جاری

عظمیٰ نیوزسروس

جموں//اینٹی کرپشن بیورو نےپولیس سٹیشن اے سی بی جموںمیں ان الزامات کی تصدیق کے نتیجے میں کہ ملزم سابق نائب تحصیلدار گھروٹہ جموں اشوک کمار نے اپنے معلوم ذرائع آمدن سے زیادہ غیر متناسب اثاثے حاصل کیے ہیں،میں دفعہ 13(1)(b) معہ13(2)انسداد رشوت ستانی ایکٹ 2018کے تحت مقدمہ ایف آئی آر نمبر 10/2024درج کیا۔ 2022میں، مذکورہ نائب تحصیلدار کو اے سی بی نے اس کے ٹاؤٹ رمن گپتا کے ساتھ فرض دستاویز جاری کرنے کے لیے 1.5 لاکھ روپے کی رشوت طلب کرنے اور قبول کرنے پر گرفتار کیا تھا۔اس کے مطابق ایف آئی آر نمبر 06/2022پولیس سٹیشن اے سی بی سنٹرل میں 29جون 2022 کو درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی۔ تفتیش کے دوران تصدیق بھی شروع کر دی گئی۔ بیورو کی طرف سے کی گئی تصدیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم سرکاری ملازم نے اپنی پوسٹنگ کے دوران مختلف منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں اپنے نام اور اپنے خاندان کے افراد کے نام پر جمع کی ہیں جس میں بی ڈی او آفس اکھنور کے قریب واقع ایک محلاتی مکان (ڈوپلیکس) بھی شامل ہے جس کی مالیت کروڑوں روپے ہے،منقولہ اثاثے یعنی لگژری کار اور دو پہیہ گاڑیاں، دیگر غیر منقولہ/منقولہ اثاثے، بہت بڑا بینک کھاتوں کا بیلنس اور مذکورہ بینک کھاتوں کے ذریعے کیے گئے اخراجات وغیرہ شامل ہیں۔تحقیقات میں مزید انکشاف ہوا کہ ملزم نے اپنی بیٹی کی شادی پر بھاری رقم خرچ کی، اس کے علاوہ ملزم کا خاندان پرتعیش طرز زندگی کا حامل ہے۔ کی گئی تحقیقات کے مطابق، مشتبہ ذرائع کے ذریعے حاصل کیے گئے اخراجات اور اثاثوں کی مالیت تمام معلوم ذرائع سے حاصل کردہ آمدنی سے غیر متناسب پائی گئی ہے۔مزید تحقیقات جاری ہے۔