سابق ممبر اسمبلی مرحوم صادق علی کی برسی

 سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سابق ممبر اسمبلی جڈی بل مرحوم صادق علی کو آٹھویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک تجربہ کار اہل قلم تھے ۔ اُنہوں نے کہا کہ مرحوم انگنت خوبیوں ، علمی بسارت اور سماجی خدمات کی بدولت معروف تھے۔ کارگذار عمر عبداللہ نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک دانشور ، شعلہ بیان مقرر اور صاحب قلم تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ مرحوم نے بحیثیت نیشنل کانفرنس خزانچی اور دیگر عہدوں پر فائز رہ کر کافی خدمات انجام دیں۔ اُنہوں نے کہا کہ مرحوم کو نیشنل کانفرنس اور اِس کی قیادت کے ساتھ جو والہانہ عقیدت تھی اور اُن کی ناقابل فراموش خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال اور پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے بھی مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔