سابق جسٹس ہانجورہ،درخشان اندرابی اور ریاسی کاوفدلیفٹنٹ گورنر سے ملاقی،اہم معاملات پر تبادلہ خیال

جموں/ /چیئرپرسن جموںاینڈ کے لأ کمیشن جسٹس (ر) ایم کے ہانجورہ ،سینٹرل وقف کونسل کے ممبر اور وقف ڈیولپمنٹ کمیٹی ، مرکزی وزارتِ برائے اقلیتی امور کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی اورآل پارٹی ڈیولپمنٹ کمیٹی رِیاسی کے ممبران کمیٹی کے صدر سکھ دیو شرما کی قیادت میں یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو سے ملاقات کی۔چیئرپرسن جموںاینڈ کے لأ کمیشن جسٹس (ر) ایم کے ہانجورہ اور لیفٹیننٹ گورنر نے جے اینڈ کے لأ کمیشن کی کارکردگی سے متعلق کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ جوڈیشل نظام کو مؤثر طریقے پر چلانے کے سلسلے میں بھی کئی معاملات زیر غور آئے۔لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوں کو اِنصاف فراہم کرنے کے عمل میں لأ کمیشن کے کردار کو سراہا۔سینٹرل وقف کونسل کے ممبر اور وقف ڈیولپمنٹ کمیٹی ، مرکزی وزارتِ برائے اقلیتی امور کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے بھی یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو سے ملاقات کی۔ڈاکٹر اندرابی نے لیفٹیننٹ گورنر کو وقف جائیداد وں کے تحفظ سے متعلق کونسل کی طرف سے اُٹھائے جارہے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو ایک یادداشت بھی پیش کی جس میں تعلیمی سیکٹر کو پبلک لائبریریوں کے ذریعے اور زیادہ مؤثر بنانے کے معاملات درج تھے۔اُنہوں نے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور جموںوکشمیر میں تمدنی پروگراموں اور کثیر اللسان سمپوزیم منعقد کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ڈاکٹر اندرابی کو یقین دلایا کہ ان تمام اہم معاملات کی طرف خصوصی توجہ دی جائے گی۔انہوں نے ڈاکٹر اندرابی کو عوامی بہبودی سے متعلق اُٹھائے جارہے اقدامات جاری رکھنے کی صلاح دی۔درایں اثناء آل پارٹی ڈیولپمنٹ کمیٹی رِیاسی کے ممبران کمیٹی کے صدر سکھ دیو شرما کی قیادت میں یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو سے ملاقی ہوئے۔وفد نے مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر ہسپتال رِیاسی کو مکمل طور پر چالو کرنے کے لئے ہسپتال میں تمام ممکنہ طبی سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں ایک یاد داشت پیش کی۔وفد نے سلاح سے بھیم گڈھ قلعے تک روپ وِے پروجیکٹ قائم کرنے کے امکانات تلاش کی بھی درخواست کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے ممبران کو یقین دِلایا کہ اُن کی طرف سے اُٹھائے گئے تمام جائز معاملات پر غور کیا جائے گا۔