سابق بیڈمنٹن کھلاڑی ٹیکا رام کا کورونا سے انتقال

بنگلور/ہندستان کے سابق پیرا بیڈمنٹن کھلاڑی اور ارجن ایوارڈی رمیش ٹیکا رام کا جمعرات کو کورونا وائرس کے سبب انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 51 سال تھی۔انڈین پیرا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر این سی سدھیر نے یہ اطلاع دی۔ سدھیر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ کہتے ہوئے افسوس ہے کہ ہندوستان کے پیرا بیڈمنٹن کھلاڑی ٹیکا رام کا انتقال ہوگیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بخار اور سردی کی وجہ سے 29 جون کو ٹیکا رام کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ اور دو بچے ہیں۔دوسری جانب مرکزی وزیر کھیل کرن رجیجو نے ہندوستان کے سابق پیرا بیڈمنٹن کھلاڑی رمیش ٹیکا رام کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔جمعرات کو ارجن ایوارڈ سے سرفراز 51 سالہ ٹیکا رام کا کورونا وائرس کی وجہ سے جمعرات کے روز انتقال ہو گیا تھا۔رجیجو نے ٹویٹ کیا کہ "ہندستان کے سابق [؟][؟]پیرا بیڈمنٹن کھلاڑی ٹیکا رام کی موت کی خبر سن کر مجھے رنج و افسوس ہوا ہے ۔ میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ 2002 میں مرحوم ٹیکا رام جی کو ارجن ایوارڈ دیا گیا تھا۔ ، ملک کا نام روشن کرنے والے ٹیکا رام جی کورونا سے جنگ ہار گئے ۔ یو این آئی