سابق بیوروکریٹ فاروق شاہ نیشنل کانفرنس میں شامل

سرینگر/سابق بیو روکریٹ فاروق احمد شاہ نے سوموار کو نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔

فاروق شاہ نے حال ہی میں سرکاری نوکری سے رضاکارانہ طور استعفیٰ دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق فاروق شاہ نے پارٹی صدر فاروق عبد اللہ اور نائب صدر عمر عبد اللہ کی موجودگی میں نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔

 اس سلسلے میں پارٹی کے صدر دفتر واقع نوائے صبح کمپلیکس میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔