عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے)نے سابق ایم ایل اے وچی اعجاز احمد میر سے کہا ہے کہ وہ 11 ستمبر کو جموں کی این آئی اے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے ایک گواہ کے طور پر پیش ہوں۔”این آئی اے بمقابلہ عادل بشیر شیخ اور دیگر کیس 11ستمبرکو جموں میں اسپیشل جج، این آئی اے جموں و کشمیر کے استغاثہ کے ثبوت کے لئے طے کیا گیا ہے اور آپ کا بیان سماعت کی مذکورہ تاریخ کو ریکارڈ کرنا ضروری ہے،” ۔ نوٹس میںکہا گیا ہے”آپ سے درخواست ہے کہ 11-09-24 کو صبح 10:00 بجے بغیر کسی ناکامی کے معزز عدالت میں حاضر ہوں۔ اگر آپ بغیر کسی وجہ کے عدالت میں پیش ہونے میں ناکام رہتے ہیں تو، عدالت میں آپ کی حاضری پر مجبور کرنے کے لیے مناسب کارروائی کی جائے گی‘‘۔2018 میں، عادل بشیر شیخ، ایک ایس پی او اعجاز میر، اس وقت کے ایم ایل اے وچی کے ساتھ تعینات تھا، جواہر نگر سری نگر میں ایم ایل اے کی سرکاری رہائش گاہ سے سات رائفلوں اور دیگر گولہ بارود کے ساتھ فرار ہوا۔بعد ازاں کیس کو جانچ کے لیے این آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔