سائیں الٰہی بخش ؒکا 2 روزہ عرس اختتام پذیر

 
منڈی//ہر سال کی طرح امسال بھی سائیں الٰہی بخش ؒکا دو روزہ عرس لورن بٹل کوٹ میں نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شمولیت کر کے اپنی عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ دو روزہ عرس کا افتتاح ختمات اور کلمات سے کیا گیا جس دوران مختلف دینی مدارس کے طلباء نے حصہ لیا ۔عرس کے دوسرے روز زیارت کے صحن میں ایک جلسے کا اہتمام کیا گیا جس میں علماء کرام نے سیرت اولیا پر تقاریر کی اور عقیدت مندوں سے وعظ کے دوران سیرت اولیا پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی ۔انہوںنے سائیں الٰہی بخشؒ کے کرامات سے لوگوں کو روشناس کیا ۔اس دوران ریاست کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے لوگوں نے زیارت پر اپنی عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ عرس میں ضلع اور پولیس انتظامیہ کی جانب سے عقیدت مندوں کے لئے ہر طرح کی سہولت کے بہتر انتظامات کئے گئے تھے ۔ عرس میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اعجاز احمد اسد ،ایڈیشنل ایس پی پونچھ انوار الحق اور ضلع کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی ۔