بانہال//انڈین ایگری بزنس سسٹم یا ایگری واچ نے سنگلاب ویلی ہنی پروڈیوسر کے اشتراک سے شہید کی مکھیاں پالنے والوں کیلئے کورکشیتر ہریانہ میں تین روزی تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہید کی مکھیوں کے پالنے والوں کو جدید سائنسی طریقوں سے شہید کی پیداوار بڑھانے کے طریقے بتائے گئے۔ اس کیمپ میں ضلع رامبن بانہال میں شہید کی مکھیوں کو پالنے والوں کی تربیت کے دوران انہیں بنیادی طریقوں سے واقف کرایا گیا۔ اس موقع پر سفینہ علی چیف ایگزیکٹو SVFHPCL، ڈاکٹر نہا لیب ٹیکنیشن، ریہیم باری اسسٹنٹ منیجر آگری واچ ، نوڈل افسر ایپیکلچر ایاز احمد ریشی اور سنگلاب ویلی ہنی پروڈیوسر کمپنی کے صدر فاروق احمد وانی نے اپنے اپنے خیالات اور تجربات کا اظہار کرتے ہوئے شہید کی مکھیاں پالنے والوں کو جدید سائنسی طریقوں اور شہید کی مکھیوں کی بہتر افزائش اور مارکیٹنگ کے معاملات پر روشنی ڈال کر انہیں مستفید کیا۔ زمینداروں کو تربیت کے دوران کئی فارموں اور فیکٹریوں کا بھی دورہ کرایا گیا اور انہیں نئے مشاہدات سے ہم آہنگ کرایا گیا ۔
سائنسی طریقوں سے شہید کی مکھیوں کی پیداوار | ہریانہ میں ضلع رام بن کے کاروباریوں کیلئے تین روزہ تربیتی پروگرام اختتام پذیر
