سائبر کرائم کے بارے میں بےداری پروگرام کا انعقاد

پونطھ//غیر سرکاری تنظیم چائلڈ لائن نیشنل ڈیولپمنٹ یوتھ کلب پونچھ کے رضاکاروں اور عملے کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی سے ہونے والے جرائم اور سائبر کرائم کے بارے میں والدین کو بیدار کرنے کےلئے ایک پروگرام کا اہتمام کیا۔اس دوران خطاب کرتے ہو مقررین نے ہیکنگ اور مکمل ٹولز کے استعمال سے متعلق شرکاءکو آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ دن بہ دن ہیکنگ کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے اور لوگ کیش لاٹری اور لکی ڈرا میں کاریں جیتنے کے نام پر آن لائن فراڈ کا آسانی سے شکار ہورہے ہیں۔ یہ حیران کن خبر ہے کہ 13 سال کا بچہ فری فائر گیم میں 40000 روپئے ہار جاتا ہے۔ مقررین نے والدین سے درخواست کی کہ وہ مختلف ٹولز کا استعمال کرتے وقت اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں کیونکہ ہیکرز کےلئے بچوں کو کنٹرول کرنا اور انہیں سائبر کرائم کا شکار بنانا بہت آسان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیکرز کا نیا رجحان ایف بی اور واٹس ایپ کا اکاو¿نٹ ہیک کرنا ہے ، ہیکنگ کے بعد ہیکر اپنے دوستوں کو درخواست بھیجتا ہے اور پیسے کا دعویٰ کرتا ہے۔ چائلڈ لائن پونچھ نے تمام والدین اور بچوں سے درخواست کی ہے کہ وہ کسی انجان نمبر کا جواب نہ دیں اور محفوظ ایپس استعمال کریں۔ انہوں نے کسی بھی ایمرجنسی سے متعلقہ چائلڈ لائن کے ٹول فری نمبر 1098 پر کال کر کے مدد حاصل کرنے کو کہا۔