سائبر کرائم کی تحقیقات

جموں//پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے بدھ کو ایک سرکیولر جاری کیا جس میں سائبر کرائم کی تحقیقات کو سنبھالنے کے لیے اچھی تربیت یافتہ افسران کی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔سرکیولر اسپیشل ڈی جی پی کرائم، اے ڈی جی پی جموں زون اور آئی جی پی کشمیر کو بھیجی گئی ہے، ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ہر یونٹ یا ونگ،  پولیس میں سائبر کرائم کی تحقیقات کو سنبھالنے کے لیے اچھی تربیت یافتہ افسران کی ٹیمیں تشکیل دیں۔ مقامی زبانوں میں سائبر سے متعلق دھوکہ دہی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ہر ماہ کے پہلے بدھ کو ’سائبر بیداری کا دن‘ منایا جائیگا۔آگاہی میں فشنگ سمولیشنز، کوئز رابطے، لیکچرز، "بہترین طرز عمل" پر آڈیو ویڑول پریزنٹیشن، سوشل میڈیا حفظان صحت، مختصر فلمیں، پوسٹر/لیفلیٹ وغیرہ، مقامی زبانوں میں، انٹیلی جنس آپریشنز شامل  ہیں تاکہ عوام کو آگاہ کیا جا سکے۔ ترجمان نے کہا، "ڈیجیٹل پلیٹ فارم/مارکیٹس وغیرہ میں تیزی کے ساتھ اور مختلف بینکوں اور اداروں بشمول سرکاری محکموں کی طرف سے فراہم کی جانے والی ڈیجیٹل خدمات، سائبر فراڈ، فشنگ وغیرہ کے معاملات رپورٹ ہوئے ہیں۔یہ قدم لوگوں کو آگاہ کرنے میں ایک طویل سفر طے کرے گا اور سائبر جرائم سے نمٹنے والے پولیس کے تفتیشی افسران کی تفتیشی صلاحیتوں کو بھی تیز کرے گا۔