کوٹرنکہ //راجوری ضلع کے کوٹرنکہ سب ڈویژن میں فوج کی جانب سے ’سائبر سیکورٹی ‘کے عنوان سے ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ پروگرام کو منعقد کرنے کا اصل مقصد جدید دور میں سائبر سیکورٹی جیسی صورتحال کیساتھ نمٹنے کیلئے بیدار کرنے کیلئے مذکورہ آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس میں فوج کے اعلیٰ آفیسران وعام لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس پروگرام کے دوران موجودہ دور میں انٹر نیٹ کی موجودگی میں پید ا شدہ مسائل کے بارے میں بھی عام لوگوں و نوجوانوں کو بیدارکیا گیا ہے ۔
سائبر سیکورٹی پر بیداری پروگرام
