زیڈ موڈ نٹل ، 65 فیصد کام مکمل

سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر، پانڈورنگ کے پولے، نے منگل کو ایک میٹنگ کے دوران کشمیر کو لداخ خطے سے جوڑنے والے زیڈ موڈ اور زوجیلا سرنگوں پر جاری کام کی رفتار اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس موقعہ پر این ایچ آئی ڈی سی ایل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے زیڈ موڈ ٹنل کی پاور پوائنٹ پریزنٹیشن میں سڑک ، گلیوں ، حفاظتی دیواروں ، نالیوں کے علاو دیگر منصوبوں کی تفصیل پیش کی۔انہیں بتایا گیا کہ برفباری کے باوجود زوجیلا سرنگ پر کام کا عمل آسانی سے جاری ہے۔ صوبائی کمشنر کشمیرنے کہا کہ زیڈ موڈ پر 65 فیصد کام مکمل ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ برف باری اور سخت موسمی صورتحال کے باوجود ، سڑک اور سرنگ کے تمام منصوبوں پر کام آسانی سے جاری ہے۔کام کے تیز عمل پر زور دیتے ہوئے ، صوبائی کمشنر کشمیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ محکموں کی طرف سے تعمیراتی عمل میں مشکلات پیدا کرنے والے تمام رکاوٹوں کا فوری جواب یقینی بنائے۔انہوں نے زیڈ موڈسائٹ سے ملبے کو فوری طور پر اٹھانے اور اس کو ٹھکانے لگانے کے مقصد کے لئے متعلقین کو مناسب ڈمپنگ سائٹ کی سہولت فراہم کرنے پر زور دیا۔انہوں نے بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور تمام راستوں اور مقامات پر برف  ہٹانے کے کام کوجاری رکھنے پر زور دیا۔ صوبائی کمشنرنے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ زمین مالکان کو معاوضہ جلد از جلد فراہم کرنے کے ساتھ ہی زمین کے حصول کے عمل کو یقینی بنائے۔ صوبائی کمشنر نے ابتداء میں مختلف دیگر منصوبوں کی حالت کا بھی جائزہ لیا جن میں سرینگر،زوجیلا اور کر گل شاہراہیں ، گلمرگ ، بارہمولہ ہائی وے،وائلو،اَلسٹاپ شامل ہیں۔انہوں نے متعلقہ افراد کو ہدایت کی کہ وہ تمام عملہ اور مشینری کو خدمت میں رکھیں اور کام کے عمل کو تیز کریں۔