نیوز ڈیسک
نئی دہلی//مرکزی وزیر نتن گڈکری نے منگل کو کہا کہ سری نگرلیہہ شاہراہ پر 6.5 کلومیٹر زیڈ مورٹنل کا اگلے ماہ افتتاح کیا جائے گا جبکہ زوجیلا میں ایشیاء کی سب سے طویل سرنگ پر کام 2024 میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔ایسوچیم کے سالانہ دن 2023 سے خطاب کرتے ہوئے، گڈکری نے مزید کہا کہ ان کی وزارت جموں اور سرینگر کے درمیان 9 سرنگیں بھی بنا رہی ہے۔
انہوں نے کہا”ہم سونمرگ میں زیڈ مورسرنگ بنا رہے ہیں، سرنگ کا افتتاح اپریل میں کیا جائے گا،‘‘ ۔سری نگرلیہہ ہائی وے پر گگن گیر اور سونمرگ کے درمیان 6.5 کلومیٹر زیڈ مور سرنگ سال بھر رابطہ فراہم کرے گی۔روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نے کہا”ہم زوجیلا میں ایشیاء کی سب سے لمبی سرنگ بھی بنا رہے ہیں، زوجیلا ٹنل پر 65-70 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور اس کا افتتاح 2024 میں کیا جائے گا” ۔13.5 کلومیٹر زوجیلا سرنگ، جو 4,900 کروڑ روپے میں تعمیر کی جا رہی ہے، جب تیار ہو جائے گی، سری نگر کو لیہہ سے جوڑنے والی سڑک (این ایچ 1) کو ہر موسم میں بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔11,000 فٹ اونچے منصوبے کی اصل آخری تاریخ دسمبر 2026 ہے۔اس وقت سردیوں کے آغاز کے بعد سڑک گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند رہتی ہے کیونکہ علاقے میں شدید برف باری ہوتی ہے۔وزیر نے 2024 کے آخر تک ہندوستان کی لاجسٹک لاگت کو 16 فیصد سے کم کر کے 9 فیصد کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ جہاں چین میں لاجسٹک لاگت 8 فیصد ہے، امریکہ اور یورپی یونین میں لاجسٹک لاگت 12 فیصد ہے۔گڈکری نے کہا”اگر ہم اپنی لاجسٹک لاگت کو فی الحال 16 فیصد سے کم کر کے 9 فیصد کر سکتے ہیں، تو ہماری برآمدات 1.5 گنا بڑھ جائیں گی،” ۔