زیڈ ای او بانہال کی سبکدوشی پر آ رای ٹی فورم کی جانب سے الوادعی تقریب

 بانہال // زونل ایجوکیشن آفیسر بانہال اس ماہ کے آخر پر نوکری سے ہونے جا رہی سبکدوشی کے سلسلے میں جموں کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرس فورم زون بانہال کی طرف سے ایک الوادعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر فورم کے ریاستی چیئرمین فاروق احمد تانترے کے علاوہ زونل پلانگ آفیسر بانہال محمد سلیم شاہ ،مختلف سکولوں کے ہیڈ ماسٹروں کے علاوہ زون کے دیگر رہبر تعلیم اساتذہ موجود تھے۔اس موقعہ پر مقررین نے زونل ایجوکیشن کلدیپ کمار رینہ کی محکمہ تعلیم میں 39سالہ سروس کے دوران انجام دی گئی خدمات پر روشنی ڈالی۔مقررین نے کہا کہ ملازمت سے سبکدوشی ملازمت کا حصہ ہے اور ملازمین کو اپنے فرائض کے تئیں ایمانداری اور محنت سے کام کرنا چاہئے۔ اس موقع پر فورم کے ریاستی  نے اس بات پر زور دیا کہ ریاست میں نظام تعلیم کو بہتر بنانے میں اساتذہ کا کلیدی رول ہے اور اْنہیں ایمانداری سے اس رول کو نبھانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے بچوں کا مستقبل اساتذہ کے ہاتھوں میں ہیں۔تانترے نے کہا کہ آج کل کے بچے منشیات اور بے راہ روی کے شکار ہو رہے ہیں اور اس چیز پر کنٹرول کر نے کے لئے اساتذہ کی اہم ذمہ داری بنتی ہیں۔ انہوں نے اس موقعہ پر وزیر تعلیم کے اس بیان پر اْن کا شکریہ ادا کیا ہے جس میں انہوں نے اساتذہ کو غیر تدریسی کام سے ممبراں رکھنے کی بات کہی ہے -انہوں نے کہا کہ وزیر کی طرف سے اْٹھایا گیا یہ اقدام قابل ستائش ہے ۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو تدریس کے علاوہ دیگر کاموں پر معمور کر نے سے سکولوں میں درس و تدریس پر براہ راست اثر پڑ رہا تھا ۔اس موقعہ پر زونل ایجوکیشن آفیسر کلدیپ کمار رینہ نے رہبر تعلیم اساتذہ کی طرف سے ان کی عزت افزائی پر اْن کا شکریہ ادا کیا -اس موقع پر فورم کے صوبائی صدر آفتاب عالم ملک نے نظامت کے فرائض انجام دیئے جبکہ زونل صدر بانہال بہار احمد میر کے تقریب میں شامل ہو ئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا -ان کے علاوہ تقریب سے فورم کے ریاستی پریس سیکریٹری مظفر احمد ،زونل ایجوکیشن پلانگ آفیسر محمد سلیم شاہ ،ہیڈ ماسڑ منظور احمد وانی ،فاروق احمد خان ، محمد اشرف کٹے ، سماجی کارکن لیکچرار منظور احمد کامگار ،سماجی کارکن محمد تعظیم وانی ،شوکت علی تانترے ، ماسٹر بہار احمد کامگار کے علاوہ ہیڈ ماسٹر ریاض احمد وانی و فورم کے ریاستی صوبائی نائب صدر کشمیر محمد یوسف سوگامی کے علاوہ دیگران نے بھی تقریر کی ۔