زیون میں ٹرانزٹ رہائش منصوبہ ایل جی کا معائنہ ، 10مارچ تک مکمل کرنیکی ہدایت

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جمعرات زیون میں پی ایم پیکیج ملازمین کیلئے ٹرانزٹ اَقامتی سہولیات کے جاری تعمیراتی کام کا معائینہ کیا اور اس کا جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ 20 مارچ 2024 ء تک 240 رہائشی یونٹوں پر مشتمل 10 بلاکوں کو مکمل کریں۔اُنہوں نے اَفسروںکو سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور ٹرانزٹ اَقامتی سہولیات اور دیوار بندی تک اَپروچ روڈ پر کام کو بیک وقت مکمل کرنے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ منصوبے کے تحت 624 فلیٹوں پر مشتمل 26 بلاکوں پر سول ورکس کی تکمیل سے 70 فیصد سے زائد ہدف حاصل کیاگیا ہے۔