زیورات کی چوری کا معاملہ

بڈگام //بڈگام پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر ہی چوری کا معاملہ حل کرتے ہوئے اس میں ملوث ملزمکی گرفتاری عمل میں لائی ہے ۔12جنوری 2022 کو تھانہ پولیس بڈگام کو محمد حسین ملہ ولد محمد شعبان  ساکن پالر بڈگام کی طرف سے تحریری شکایت موصول ہوئی تھی کہ اس کے رہائشی مکان میں نقب زنی کی واردات میں ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات چوری ہو گئے ہیں۔پولیس نے معاملے کی نسبت مقدمہ زیر نمبر 12/2022 درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔دوران تفتیش تھانہ بڈگام کی پولیس ٹیم نے کئی مشتبہ افراد کو تھانہ میں طلب کرکے ان سے پوچھ گچھ کی، جس دوران ایک مشتبہ شخص جس کی شناخت اعجاز احمد راتھر ولد شوکت احمد ساکنہ ڈانگر پورہ سمبل سوناواری نے اعتراف کیاجس کے بعد  مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔مال مسروقہ میں سونے کی 4 انگوٹھیاں، کانوں کی 10 بالیوں سمیت دیگر سامان شامل تھا۔مقامی لوگوں نے پولیس کی 24 گھنٹوں کے دوران چوری کا معاملہ حل کرنے پر سرہنا کی ۔