زینہ گیر ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ

  بارہمولہ // زینہ گیر سوپور میں زینہ گیر ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ شد ومد سے جاری ہے۔ٹورنامنٹ میںکھیلے گئے میچ میں فرینڈز کرکٹ کلب ٹنگمرگ نے این سی سی نوپورہ کو 41 رنوں سے شکست دی۔ ٹاس جیت کر ایف سی سی ٹنگمرگ نے بلے بازی کا فیصلہ کیا اورراجہ سلیم کی تیز رفتار 48 رنوں کی اننگز کی مدد سے 9 وکٹوں کے نقصان پر 172 رن بنائے۔اس کے علاوہ محمد آصف اور محرم احمد نے بھی اکتیس اکتیس رنز کی اننگز کھیلی۔این سی سی نوپورہ کی جانب سے فردین اور عاشق نے دو وکٹیں جبکہ فیضان ، لطیف اور تجمل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔این سی سی نوپورہ کی ٹیم مطلوبہ ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 17.1 اوور میں 131 رنوں پر ڈھیر ہوگئی اور 41 رنوںسے میچ ہار ا۔لطیف نے 29 جبکہ تجمل نے 23اور نصیر بھی 23رنوں رنز کی اننگز کھیلی ۔ایف سی سی ٹنگمرگ کی جانب سے ارشاد نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا جبکہ شبیر نے تین اور دانش نے ایک وکٹ حاصل کی۔ارشاد کو عمدہ کارکردگی دکھانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔