زینہ کوٹ علاقے میں پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی

سرینگر//زینہ کوٹ اور مجہ گنڈ علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی واقع سے طلباء اپنی جان خطرے میں ڈال کر سکول جانے اور آنے کے لئے گاڑیوں کی سیڑھیوںپر سوار ہورہے ہیں۔شہر سرینگر سے ملحقہ علاقہ زینہ کوٹ،ایچ ایم ٹی،مجہ گنڈ سمیت دیگر علاقوں میں سکول اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی واقع ہونے سے روزانہ طلباء سکول آنے اور جانے کے لئے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر گاڑیوںکی سیڑھیوں پر سوار ہورہے ہیں۔مجہ گنڈ کے طالب علموں نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ سکولی اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ کی شدید کمی ہوتی ہے جس کی وجہ سے جو بھی گاڑی آتی ہے ہم جان جوکھم میں ڈال کر سکول پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔دریں اثناء ہارون ، نشاط اور ملحقہ علاقوں کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ ان علاقوں میں بھی پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کی وجہ سے طالب علموں کو صبح اور شام کے اوقات میں گاڑیوں کی سیڑیوں پر سوار ہونا پڑتا ہے۔ انہوں نے ٹرانسپورٹ حکام سے اپیل کی ہے کہ اس جانب فوری توجہ دی جائے۔اس بارے میں ایس پی ٹریفک رورل مظفر احمد شاہ نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ اس مسئلہ کو دیکھ لیا جائے گا۔