زینہ پورہ شوپیان اور پلوامہ میں6افراد گرفتار

سرینگر// پولیس نے شوپیاں اور پلوامہ میں 6 افراد کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں نشیلی اشیاء کو برآمد کیاہے۔ پولیس بیان کے مطابق زینہ پورہ تھانہ کو ایک اطلاع ملی کہ عبدالحمید شیخ اور بلال احمد شیخ ساکنان چلی پورہ کے رہائشی مکانات میں بھاری مقدار میں نشہ آور مواد ذخیرہ ہے۔یہ معلومات ملنے پر پولیس نے ایگزیکٹو مجسٹریٹ کے ہمراہ مخصوص مقامات پر چھاپہ مارا۔ تلاشی کے دوران ان رہائشی مکانات سے 189 کلو گرام چرس کے پیسے ہوئے پتے ، 1.5 کلو گرام چرس پاؤڈر اور 30کلو گرام پوست کے سٹرے برآمد کرنے میں پولیس کامیاب ہوئی۔ اس واقعے کے حوالے سے اب تک 4 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور ایف آئی آر نمبر 126/2021 کے تحت  زینہ پورہ تھانہ میں کیس درج کیا گیا۔ادھرپلوامہ پولیس نے2افرادکو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ممنوعہ نشیلی مادہ برآمد کیا ہے ۔کاکہ پورہ تھانہ کو ایک مصدقہ اطلاع ملی کہ گلزار احمداور محمد رفیق گنائی ساکنان موہن وجی کاکہ پورہ نامی دو افراد منشیات فروشی میں ملوث ہیں اور انہوں نے بھاری مقدار میں نشہ آور مواد گھر میں ذخیرہ کیا ہے۔اطلاع موصول ہوتے ہی کاکہ پورہ تھانہ کی پولیس پارٹی نے ایس ایچ او کی سربراہی میں ایگزیکٹو مجسٹریٹ کی زیر نگرانی میں اُن کے رہاشی مکانات پر چھاپہ مارا۔تلاشی کے دوران  مذکورہ افراد کے رہائشی مکانات سے 27کلو گرام بھنگ کے پتے اور 28کلو پوست برآمد کرنے میں کامیاب ملی۔ تاہم ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ کاکہ پورہ تھانہ نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر 137/2021متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔