زیر التوا بورڈ امتحانات منسوخ

سرینگر // جموں وکشمیر حکومت نے بدھ کے روز  11ویں اور 12ویں  کے سبھی پرائیویٹ اور رگیولر امتحانات کو منسوخ کردیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جے اینڈ کے بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے لئے جانے والے یہ سبھی امتحانات جو  ابھی نہیں لئے گئے تھے، کو کووڈ کی وجہ سے منسوخ کیا جاتا ہے۔"وڈ وبائی مرض کی وجہ سے طلباء کی حفاظت اور فلاح و بہبود کے پیش نظر ، جے کے یو ٹی میں بارہویں اور بارہویں کے زیر التوامتحانات یاجن کے نتائج کا انتظار ہے ، منسوخ کردیئے گئے ہیں ۔