زیرتعمیر عمارت سے گرکر رام بن کا مزدور لقمہ اجل

عظمیٰ نیوزسروس

سرینگر//جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ایمز اونتی پورہ میں منگل کو ایک تعمیراتی سائٹ سے گرنے سے راج گڑھ رام بن کے مزدور کی موت ہو گئی۔ایک عہدیدارنے بتایا کہ یہ واقعہ عمارت سے گرنے اور زخمی ہونے کے بعد پیش آیا۔واقعے کے بعد زخمی کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔مرنے والے کی شناخت منجیت سنگھ ولد بلدیو سنگھ کے طور پر ہوئی ہے جو رام بن ضلع کے راج گڑھ علاقے کے چاٹ گلی سے ہے۔