سرینگر//انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو نے کہا ہے کہ شہدائے کربلاؓ کی قربانیاں اسلام کی بیخ کنی کیخلاف سربہ کف جہاد تھا۔ یوم عاشورہ اور شہدائے کربلاؓ کے عظیم سانحہ کے تناظر میں حضرت عالی مقام امام حسین ؓ و دیگر شہدائے کربلاؓ کی عظیم قربانیوں کے گوشوں پر خراج عقیدت اداکرتے ہوئے مولانا قانونگو نے متعدد سیرتی مجالس بالخصوص خانقاہ معلی ، مسجد میر سید ہمدانی شمس واری اور خانقاہ اکملیہ حول میں قبل از نماز جمعہ بیان کرتے ہوئے کہاکہ معرکہ کربلا امربالمعروف و نہی عن المنکرکا پیغام اسلام کی بیخ کنی کے خلاف سربہ کف جہاد تھاکیونکہ اسلام نے اسی پیغام کو اسلام کے ہر گوشوں کی روح تصور کی۔ آج یعنی سنیچر کو زیارت غوثیہ خانیار شریف میں بعد معمولات تا نماز ظہر مجلس حسینؓ ہوگی جس میں بیش بہا قربانیوں پر صدر انجمن بیان کرینگے۔
زیارت غوثیہ خانیار میں مجلس حسین ؓ آج
