زیارت بابا دتی برنیٹ بونیار سڑک ناقابل آمدورفت

اوڑی// زیارت شریف بابا دتی صاحب برنیٹ بونیار اوڑی کی رابطہ سڑک گزشتہ نوماہ سے بند پڑی ہے جس کی وجہ سے زیارت پر جانے والے زائرین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق نومبر2019 میں برفباری اور بارشوں کے دوران پسیاں گرآنے کی وجہ سے برنیٹ بونیار اوڑی میں قائم زیارت بابا دتی صاحب کی طرف جانے والی تین کلو میٹر سڑک گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند پڑی ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ آراینڈ بی محکمہ نے ابھی تک اس سڑک کو گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بحال نہیں کیا ہے۔لوگوں کے مطابق زیارت پرحاضری دینے والے زائرین کو کئی کلو میٹر پیدل سفر کرنا پڑتا ہے۔ اس سلسلے میںاسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر آر اینڈ بی اوڑی امتیاز احمد نے بتایا کہ فنڈز دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک اس سڑک کو بحال نہیں کیا گیا تا ہم وہ جلدی اس سڑک کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بحال کریں گے۔