مشتاق الحسن
ٹنگمرگ //وادی کی معروف زیارت بابا پیام الدینؒ ریشی ٹنگمرگ میں حاضری دینے کے لیے آنے والے زائرین کو بہتر سہولیات فراہم نہیں ہورہی ہیں۔ رہائشی کواٹروں کے نزدیک کوڈاکرکٹ سے ہر طرف عفونت پھیل جانے سے ان رہائشی کواٹروں میں زائرین ٹھہرنا پسند نہیں کرتے ہیں یہاں تک کہ اسٹریٹ لائٹس بے کارہیں اور رات کویہاں ٹھہرنے والے زائرین شام کے وقت باہر نکلنے میں خوف محسوس کرتے ہیں ۔ٹنگمرگ کے ایک سماجی کارکن اقبال نبی ڈار نے زیارت بابا ریشی میں بنیادی سہولیات کا معاملہ وقف بورڈ چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی کی نوٹس میں لایا اور زائرین کو تمام سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے زیارت کے ارد گرد صفائی ستھرائی کا بھی مطالبہ کیا۔ معلوم رہے کہ عید سے لیکر اتوار تک قریب 50ہزار عقیدتمندوں نے بابا ریشی کے آستان عالیہ پر حاضری دی ہے۔