زکورہ میں محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ کنٹرول کا چھاپہ

سرینگر // محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ کنٹرول نے زکورہ میںغیر معیاری اور غیر قانونی طور پر بنائی جانے والی  Glyecerineاور Vaseline سمیت دیگر کاسمٹیکس مصنوعات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ ڈالکربڑی کمپنیوں کے ناموں پر بنائی جانے والی کاسمیٹکس اور دیگر غیر معیاری چیزیں ضبط کرکے فیکٹری کو سیل کردیا ہے۔محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ کنٹرول کے ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’ ایک شکایت ملی تھی کہ زکورہ میں غیر قانونی طور پر بڑی کمپنیوں کے ناموں سے  Vaseline اور Glycerineبنائی جارہی ہے جبکہ فیکٹری کے مالک کو محکمہ انڈسٹریز نے صرف خوشبو بنانے کی ا جازت دی تھی‘‘۔ انہوں نے کہا کہ فیکٹری کے اندر نہ صرف Bioseel اور Looksنام سے خوشبو  بنائی جارہی تھی بلکہ فیکٹری میں بڑی کاسمیٹکس کمپنیوں جن میں Mid Nigtاور دیگر اعلیٰ برانڈ شامل ہیںکے نام پر لوگوں کو بیوقوف بنایا جارہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ فیکٹری سے بننے والی ؒLooksنامی خوشبو کی پیکنگ پر Made in franceرقم کیا گیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ مذکورہ فیکٹری کے مالک نے اپنے مصنوعات پر I.Pبھی لکھا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ فیکٹری میں بننے والی چیزیں Indian Parmacologyکے معیار پر بنائی گئی ہے جبکہ فیکٹری میں جہاں کاسمیٹکس بنائے جارہے تھے وہاں بھیڑ اور بکریاں پالی جاتی تھی۔ عرفان احمد نے بتایا کہ فیکٹری کو سیل کرکے بند کردیا گیا ہے جبکہ تحقیقات کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ نے عدالت میں بطور ثبوت جمع کرنے کیلئے کئی چیزیں ضبط کرلی ہے اور فیکٹری کے مالک روف احمد کے نام نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روف احمد خام مال لانے پر عائد ہونے والے جی ایس ٹی سے بچنے کیلئے کسی دوسرے کے نام پر خال مال وادی لا رہا تھا۔ زکورہ یونٹ 3کی ڈرگ انسپکٹر تبسم نے بتایا کہ Bio seelنامی کمپنی کا پتہ دلی لکھا ہوا ہے مگر دلی میں مذکورہ کمپنی کا کہیں کوئی ثبوت نہیں ملا۔ تبسم نے بتایا کہ Bioseelاور Looksکو ڈھونڈنے میں کافی عرصہ لگا تاہم سردیاں آنے کی وجہ سے مذکورہ کمپنی پھر سے Glyecerineاور Vaseline  بنانا شروع کیا اور اسکی زینہ کدل علاقے میں سپلائی کرنے لگی۔