زوہد محلہ و پڈہار محلہ گول میں لوگ بجلی سے محروم | شام کے بعد علاقہ ڈوب جاتا ہے گھپ اندھیرے میں

گول//زوہد محلہ گول و پڈہار محلہ دو سال سے بجلی کی کم وولٹیج ہونے سے گھپ اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ طلبہ کو بھی شدید پریشانیو ں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ زوہد محلہ گول و پڈہار محلہ گول گزشتہ دو برسوں سے بجلی کی غیر معقولیت کے شکار ہیں ۔ مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ بجلی اگرچہ فراہم کی جارہی ہے تاہم وہ نہ ہونے کے برابر ہے کیوں کہ وولٹیج اس قدر کم ہے کہ بجلی کا بلک بھی دکھائی نہیں دیتا جبکہ اس کم وولٹیج والی بجلی سے لوگوں کی آنکھوں کی روشنی بھی متاثر ہورہی ہے ۔ لوگوں نے کہا کہا گرچہ کئی بار محکمہ بجلی کے متعلقہ ملازمین سے گزارش کی تاہم انہوںنے زمینی سطح پر کوئی اقدام نہیں اُٹھایا ۔لائن مین و ملازمین کو معتدد بار عرض کی گی جن کا کہنا ہے کہ ٹرانسفارمر میں خرابی ہے لیکن اسی ٹرانسفارمر سے آدھے علاقے کو فل سپیڈ میں بجلی چل رہی ہے اور جھوٹے لارے دیکر کہ رہے کہ آپ کے لیے ٹرانسفارمر آ رہا ہے۔ جو کہ کچھ سازش لگتی ہے۔ ہماری ڈی ڈی چیئرپرسن صاحبہ سے و بی ڈی چیئر مین صاحبہ سے و متعلقہ ڈے ڈی سی ممبرسے گزارش ہے کہ موقع پر تشریف لاکرپورا ملاحظہ کر کے و جانکاری حاصل کر کے پسماندہ محلہ جات زوہد محلہ گول و پڈہار محلہ گول کو الگ سے ٹرانسفارمر واگزار کروا کر مہربانی کریں یا بجلی کا کوئی معقول بندوبست کروائیں۔