گول// زون گول کے گمبیری مڈل سکول میں چھٹیوں کے دوران سکول کو ایک ٹیوشن سینٹر میں تبدیل کر دیا ہے اور جہاں سے فی بچے کو ایک سو روپے لئے جا رہے ہیں ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سکول میں تعینات اُستاد یہ کام نہیں کرتے بلکہ انہوں نے آگے ٹھیکیداروں کو مامور کر رکھا ہے ٹیوشن پڑھانے کے لئے جس پر مقامی لوگوں نے سخت اعتراض جتایا ہے ۔ اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ نے جب سی ای او رام بن سے پوچھا تو انہوں نے کارروائی کی یقین دہانی کرائی وہیں انچارج زیڈ ای او گول نے وہاں پر تعینات استاد کو دفتر بلایا اور کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے انچارج زیڈ ای او نے کہا کہ آج کل چھٹیاں ہیں اور سرکاری و نجی ادارے ضابطاً بند ہیں اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی وہیں انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکول میں ٹیوشن سینٹر کا قیام ایک گمبھیر بات ہے اور وہ اس پر کڑی کارروائی کریں گے ۔
زون گول :سرکاری سکول ٹیوشن سینٹر میں تبدیل
