زونل ایجوکیسن آفیسر کے دفتر میں تقریب کا اہتمام

پونچھ//زونل ایجوکیشن افسر پونچھ کے دفتر کنویاں میں تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی۔ اس تقریب میںزونل ایجوکیشن افسر پونچھ بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے۔ تقریب کے دوران محکمہ تعلیم کی جانب سے ان اساتذہ میں اسناد تقسیم کی گئی جنہوں نے کوڈ19جیسی وبائی صورت حال کے دوران راشن تقسیم کرنے،لوگوں کو کوڈ 19کے راہنما خطوط کی جانکاری دینے،آن لائن کلاسس لگانے،عکس لفٹینگ کا معاملات میں نمایاں کارکردگی دیکھانے اور دیگر خدمات انجام دینے میں بہترین کا ر کردگی دیکھائی  ہے۔ تقریب کے دوران زونل ایجوکیشن افسر نے مختصر خطاب فرماتے ہوئے اساتذہ کی کارکردگی کو سراہا ۔یاد رہے کہ ضلع پونچھ میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا پروگرام زونل ایجوکیشن افسر پونچھ نے منعقد کیا جہاں انہوں نے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی۔اس تقریب کے منعقد کرنے اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کرنے پر تمام شرکانے زونل ایجوکیشن افسر کا شکریہ ادا کیا۔ جن اساتذہ میں اسناد تقسیم کی گئی ان میں الحاج سید ذکی حیدرکاظمی ، فیاض علی آرزو ، گورپریت سنگھ ، انیل ساسن ،گلفراز نواز ، مہندر بالی ، کانتا دیوی ، گلناز چوہان ، اجے مینی ، درشن بھارتی ، ہریش شرما ، عبدالمجید اور امیر حسین شامل ہیں۔