زولوا گوپالپورہ چاڑورہ انکائونٹر| 3ملی ٹینٹ جاں بحق

سرینگر //جموں و کشمیر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں چوتھے دن بھی بے تحاشہ اضافہ جاری رہا اور جمعہ کووائرس سے روزانہ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 500سے تجاوز کرگئی۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 55ہزار 129ٹیسٹ کئے گئے جن میں 46مسافروں سمیت مزید 542افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ اس سے قبل 20جون کو جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 585افراد متاثر ہوئے تھے۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 43ہزار 310ہوگئی ہے۔ اس دوران کورونا وائرس سے مزید ایک شخص فوت ہوگیا ہے۔ جموں و کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 4534ہوگئی ہے۔ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 542افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 288جبکہ کشمیر میں 254افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 254افراد میں24افراد بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ دیگر 230افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں وائرس سے متاثر ہونے والے 254افراد میں سرینگر میں 137، بارہمو،ہ میں 48، بڈگام میں 20، پلوامہ میں 2، کپوارہ میں 17، اننت ناگ میں 5، بانڈی پورہ میں 3، گاندربل میں 4، کولگام میں 18جبکہ شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ وادی میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 15ہزار 975ہوگئی ہے۔ وادی میں ایک مرتبہ پھر اموات کا سلسلہ تھم گیا ہے۔ کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 2332بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 288افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثر ہونے والے 288افراد میں 22بیرون ریاستوں سے سفر کرکے واپس لوٹے جبکہ دیگر 266افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 288افراد میں سب سے زیادہ ضلع جموں میں 176، ادھمپور میں 16، راجوری میں 14، ڈوڈہ میں 15، کٹھوعہ میں 23، سانبہ میں 7، کشتواڑ میں 4، پونچھ میں 6،ریاسی میں 27جبکہ رام بن میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 27ہزار 335ہوگئی ہے۔ اس دوران جمعہ کو جموں صوبے میں مسلسل دوسرے دن بھی اموات کا سلسلہ جاری رہا  اور پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید ایک شخص فوت ہوگیا ہے۔ مرنے والے شخص کا تعلق ضلع جموں سے ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی تعداد 2202ہوگئی ہے۔ 
 
 
 

جموں میں مشتبہ ڈرون بر آمد

ڈوڈہ میں2  بالائے زمین کارکن گرفتار

جموں//جموں کے مضافاتی علاقے میں جمعرات کی شام دیر گئے مشتبہ ڈرون  بر آمد کیا گیا ۔ ادھر ڈورہ میں ملی ٹینٹوں کے دو بالائے زمین کارکنوں کو حراست میں لیا گیا۔ جموں کے پونی چک علاقے میں پولیس کے مطابق جمعرات کی شام دیر گئے ایک شہری نے پولیس کو اطلاع دی کہ ان کی زمین میں کچھ ڈرو ن جیسی چیز پڑی ہوئی ہے جس کے بعد پولیس نے جائے موقعہ پر پہنچ کر اس کو اپنی تحویل میں لیا ۔ ادھر جموںکے ہی ڈوڈہ ضلع میں سیکورٹی فورسز او پولیس نے ایک مشتر کہ کارروائی کے دوران الگ الگ واقعات میں دو اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ گرفتار شدہ کی شناخت فرید احمد نائیک ساکن ڈوڈہ کے بطور کی گئی ہے۔ فرید احمد کوٹ بلوال جیل جموں میں بند کچھ جنگجوؤں کے ساتھ رابطے میں تھا جو ورچول نمبرس استعمال کرکے وٹس اپ کے ذریعے آپس میں بات چیت کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ دوسرے ایک واقعے میں غلام حسین ساکن گنڈنہ ڈوڈہ  کو بھی گرفتار کا گیا۔ غلام حسین کو پاکستان نشین جنگجو ہینڈلرس کے ساتھ رابطہ ہونے کے پاداش میں گرفتار کیا گیا۔