کنگن//زوجیلا ٹنل میں کام کررہا ایک مزدور پتھر لگنے سے لقمہ اجل بن گیا ہے۔ سربل کے مقام پر ٹنل میں کام کررہا 35برس کا نوجوان جہانگیر وانی ولد عبدالغنی وانی ساکن بانہال کام کے دوران اس وقت شدید طور پر زخمی ہوا جب ٹنل میں کام کرنے کے دوران مزکورہ نوجوان پر ایک بھاری برکم پتھر گرآیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہوگیا ۔ نوجوان کو فوری طور پر علاج و معالجہ کیلئے سب ضلع ہسپتال کنگن منتقل کردیا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے اس کی حالت نازک قرار دیگر اسے سکمز صورہ منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔