زوجیلا ٹنل ستمبر 2026 تک مکمل ہو جائیگی:گڈکری

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// سڑک، نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے جمعرات کو کہا کہ اسٹریٹجک زوجیلا ٹنل ستمبر 2026 تک مکمل ہو جائے گی، جس کی کل پروجیکٹ لاگت 6,809.69 کروڑ روپے ہے۔ایک تحریری جواب میں، لوک سبھا میں، وزیر نے کہا کہ زوجیلا ٹنل پروجیکٹ 13.153 کلومیٹر طویل سرنگ کی تعمیر اور 17.030 کلومیٹر لمبائی کی سرنگ تک پہنچنے والی مجموعی طور پر 30.18 کلومیٹر کی لمبائی سڑکوں پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی کل لاگت 6,809.69 کروڑ روپے ہے ا ور اس پروجیکٹ کی فزیکل پیشرفت آج تک 52.13 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ “منصوبے کی تکمیل کی مقررہ تاریخ 29.09.2026 ہے،” ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہاںکم از کم 1043 مقامی لوگوں کو نگران کنسلٹنٹ، کنٹریکٹر اور سب کنٹریکٹر کی ملازمت دی گئی ہے۔