زوجیلا میں بھاری برف باری: سرینگر لہہ شاہراہ اگلے احکامات تک بند

 
 
سری نگر//434کلو میٹر سرینگر لداخ شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ 
 
تفصیلات کے مطابق بھاری برفباری کی وجہ سے حکام نے آج 434کلو میٹر سرینگر لہہ شاہراہ کو آمد و رفت کے لئے بند کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔ 
 
لداخ کے صوبائی کمشنر کے دفتر سے جاری ایک حکم نامہ کے مطابق بھاری برفباری کے پیش نظر شاہراہ پر کسی بھی سویلین گاڑی کو سرکاری طور پر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ 
 
 البتہ سرینگر سے سونہ مرگ تک گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہوگی۔
 
 واضح رہے کہ گذشتہ برس سونہ مرگ گومری شاہراہ کو 27اپریل کے کو آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا تھا اور رواں برس 3جنوری تک شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری تھا۔