زنگم پٹن میں 2 افراد گرفتار، اخروٹ کے درخت کاٹنے کے الزام

 بارہمولہ//تحصیلدار پٹن نے سوموار کو ایک شکایت ملنے پر محکمہ مال کے اہلکاروں کے ہمراہ زنگم علاقے کا دورہ کیا جہاں چند روز قبل اخروت کے درخت کاٹے گئے تھے ۔اس موقع پر دو افراد کو اخروٹ کے درخت کاٹنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ تحصیلدار نے محکمہ مال کے اہلکاروںکو ہدایت دی کہ وہ ان افراد کیخلاف فوری کاروائی کریں تاکہ باقی لوگ قانون کی خلاف ورزی نہ کرسکیں۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں اور کوئی بھی غیر قانونی کام نہ کریں ورنہ اُن کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔