زنانہ کالج گاندھی نگرمیں کیرئیرکونسلنگ پروگرام کاانعقاد

جموں//کیرئیرکونسلنگ سیل پی جی کالج برائے خواتین گاندھی نگرجموں نے چانکیا،آئی اے ایس اکیڈمی کے اشتراک سے ”اپنے منتخبہ شعبے میں کیسے قیادت کریں اوراپنی کارکردگی کوبہتربنائیں“کے موضوع پرسیمینارکاانعقاد کیا۔اس موقعہ پر پرنسپل گورنمنٹ پی جی کالج برائے خواتین گاندھی نگر پروفیسرکوشل سموترہ مہمان خصوصی تھیں جبکہ بلال محی الدین بٹ (آئی اے ایس ،جے اینڈکے کیڈر) ریسورس پرسن تھے ۔اس دوران تحریکی لیکچردیتے ہوئے بلال محی الدین نے سول سروسزامتحان میں کامیابی کےلئے ضروری تکنیکوں کے بارے میں طالبات کوجانکاری دی ۔انہوں نے کہاکہ طلباءکوامتحان کے طریقہ کار کومدنظررکھتے ہوئے تیاری کرنی چاہیئے۔اس دوران کالج کی تین سوسے زائدطالبات نے لیکچرسنا۔اس دوران سیمینارکی نظامت کنوینرکیرئیرکونسلنگ سیل ڈاکٹرانوپماگپتااوراوینکاگپتا،آریابڑگوترہ نے کی ۔