زنانہ کالج پریڈ گرائونڈمیں صارفین حقوق کی مناسبت سے تقریب

 جموں/ جنگلات و ماحولیات کے وزیر چودھری لال سنگھ نے صارفین کے حقوق سے متعلق بیداری پیدا کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے لائحہ عمل کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے وزیر موصوف نے ان باتوں کا اظہار زنانہ کالج پریڈ گرائونڈ جموںمیں صارفین حقوق دِن کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر کالج کی پرنسپل ڈاکٹر ہیما اگروال ، نامور صحافی اور سماجی کارکن سہیل کاظمی کے علاوہ کئی دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔اس موقعہ پر وزیر موصوف نے کہا کہ جاگو گاہک جاگو مہم کو عوام میں عام کیا جانا چاہیئے۔انہوںنے کہا کہ صارفین کے حقوق کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئیں۔وزیرنے کہا کہ جی ایس ٹی کے ذریعے سے سنگل ٹیکس نظام سے صارفین کے حقوق کو مزید استحکام حاصل ہوگا۔انہوںنے کہا کہ حکومت صارفین کے حقوق کو تحفظ دینے کے لئے وعدہ بند ہے اور اس ضمن میں قوانین کی سختی سے عمل آوری کو یقینی بنایا جائے گا۔اس موقعہ پر کئی دیگر شخصیات نے بھی خطاب کیا اور صارفین کے حقوق کی پاسداری کو یقینی بنانے کی وکالت کی۔